تحر یک منہاج القر آن کی2خواتین سمیت6افراد کی نمازجنازہ اداکر دی گئی ‘حکو متی نمائندوں کی عدم شر کت، چو ہدری پر ویز الٰہی‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید ‘پیپلزپارٹی کے خرم جہا نگیر وٹو سمیت اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شر کت ، عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈ یولنک کے ذریعے دعا کروائی‘جاں بحق افرادکیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی

بدھ 18 جون 2014 08:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) تحر یک منہاج القر آن کی جاں بحق ہونیوالی 2خواتین سمیت6افراد کی نمازجنازہ منگل کی رات منہاج القر آن سیکرٹر یٹ کے سامنے اداکر دی گئی ‘حکو متی نمائندوں کی عدم شر کت ‘(ق) لیگ کے صوبائی صدر چو ہدری پر ویز الٰہی‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید ‘پیپلزپارٹی کے خرم جہا نگیر وٹو سمیت اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شر کت جبکہ عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈ یولنک کے ذریعے دعا کروائی ۔

(جاری ہے)

منگل کی رات منہاج القر آن سیکرٹر یٹ کے سامنے تنزیلہ ‘شازیہ ُصفدر علی ‘اقبال حسن ‘عاصم محمود سمیت6افراد کی نماز جنازہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے پڑ ھائی

جبکہ نماز جنازہ میں (ق) لیگ کے چوہدری پر ویز الٰہی ‘راجہ بشار ت‘چوہدری ظہیر الدین ‘تحر یک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری سمیت تحر یک منہاج القر آن ‘پاکستان عوامی تحریک سمیت ملک کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اور ہزاروں افراد نے شر کت کی تاہم (ن) لیگ اور حکو مت کی جانب سے کوئی بھی شخصیات نمازجنازہ شریک نہیں ہو ئی جبکہ طاہر القادری نے اس موقعہ پر اعلان کیا ہے کہ ہم جاں بحق ہونیوالے افراد کا کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیں گے اور ان شہیدا کا خون را ئیگاں نہیں جائیگا بلکہ اس سے ملک میں انقلاب آئیگا ۔