انقلاب دیر سے آنا تھا وہ اب جلد آئے گا ، میری آمد کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ڈاکٹر طاہر القادری ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔شہید کارکنان کا قصاص لینگے، ایک کے بدلے ایک اور ساٹھ کے بدلے ساٹھ کا قصاص لیا جائے گا ۔ 83کارکنان زخمی ہیں سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں بعض کی لاشیں تک غائب کی گئی ہیں، شہید ہونے کے لئے تیار ہوں کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی ریاست میں خلاف راشدہ کا نظام نافذ کرنے کی جنگ لڑوں گا، بدعنوان لوگوں کو حکومت سے نکال باہر کرینگے، آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے، ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس

بدھ 18 جون 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جو انقلاب دیر سے آنا تھا وہ اب جلد آئے گا ، میری آمد کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔شہید کارکنان کا قصاص لینگے ایک کے بدلے ایک اور ساٹھ کے بدلے ساٹھ کا قصاص لیا جائے گا ۔

83کارکنان زخمی ہیں سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں بعض کی لاشیں تک غائب کی گئی ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر اور دہشتگردی کا مقصد فوجی آپریشن کو ورکنا ۔ میری وطن آمد اور تیسرا حکومت گھبرا چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ریاستی جبر و دہشتگردی کے تین اسباب تھے فوج کو شرارت کا علم تھا حکومت کو دوسرے دن پتہ چلا جس کی وجہ سے وہ YESکہنے پر مجبور ہوگئی ۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اقتدار جانے والا ہے شہادتوں کے بدلے ان کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا آٹھ کے بدلے آٹھ ، ساٹھ کے بدلے ساٹھ کا قصاص لیا جائے گا ۔ جناح ہسپتالوں میں 83زخمی پڑے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب ڈھونگ رچا ر ہا ہے حکم دے کہ اب سرزنش کررہا ہے آرڈر بھی اس نے خود دیا ہے ۔

نواز شریف ، شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ ، چوہدری نثار ، پرویز رشید ، موجودہ آئی جی ، ڈی آئی جی پر ایف آئی آر درج ہوگی ۔ زخمیوں کا صحیح علاج نہیں کیا جارہا ہے چالیس افراد کے زخم سنجیدہ نوعیت کے ہیں وہ شہید ہوچکے ہیں حکومت کاکام محض بیرئر ہٹانے کا نہیں تھا اگر یہی کام تھا تو میرے گھر کے دروازے پر گولیاں کیوں چلانا پڑی ہیں میرے خاندان کے بچوں پر اوپر چھتوں سے فائرنگ کی گئی دروازے کھڑکیاں توڑ دی ہیں بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے ہیں ظلم و جبر کا خاتمہ ہوکر رہے گا ۔

ملک میں بدامنی اور خلفشار پیدا کرکے شمالی وزیرستان میں ہونے والے پاک فوج کے آپریشن کو ناکام بنانا ہے نہتے اور بے گناہ خواتین پر براہ راست گولیاں ماری گئی سوئے ہوئے پرامن کارکنان اور شہریوں پر حملہ کیا گیا ۔ قرآن مجید کی نعوذ بااللہ بے حرمتی کی گئی یہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔ اللہ کی لاٹھی جب انتقام لیتی ہے تو پھر کوئی نہیں بچ پاتا ۔

کارکنان کی ہمت اور بہادری پر ان کو لاکھوں بار سلام کرتا ہوں ۔ قوم آپریشن چاہتی تھی حکومت نے آخری وقت میں YESکہا میرے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی مجھے شہید کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے تیار ہوں کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی ریاست میں خلاف راشدہ کا نظام نافذ کرنے کی جنگ لڑوں گا بدعنوان لوگوں کو حکومت سے نکال باہر کرینگے گوشہ درود پر جہاں رحمت ہر وقت درود پڑھا جاتا ہے ان کو ہراساں کیا گیا ہے حکومت کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی جن میں سیاستدانوں نے ساتھ دیا اور بیانات دیئے ہیں تمام قائدین اور لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔