شمالی وزیرستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی دہشتگرد موجود ہیں ،گورنر خیبر پختونخواہ ،ہم دہشتگردوں کو مزید مہلت نہیں دینگے کہ وہ قبائلی ڈھانچے کو تباہ کریں ، دہشتگردوں نے مذاکرات کے دوران بھی اہم حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ،سردار مہتاب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جون 2014 08:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی دہشتگرد موجود ہیں جنہوں نے قبائلی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو مزید مہلت نہیں دینگے کہ وہ قبائلی ڈھانچے کو مزید تباہ کریں دہشتگردوں نے مذاکرات کے دوران بھی اہم حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت شدت پسندوں کیخلاف آپریشن پرایک ہی پیج پر ہے ۔ دہشتگردوں نے پاکستان کے اندر اور باہر اپنے بیس بنا لئے ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پاکستان سرحدپار سے ہوتی رہی ہے شمالی وزیرستان آپریشن سے ہماری ذمہ د اری مزید بڑھ گئی ہے کوشش ہوگی کہ آپریشن کے دوران عام شہریوں کا نقصان کم سے کم ہو آپریشن کو جلد حل کرنا چاہتے ہیں ۔