تھنک ٹینک کی تشکیل،جسٹس افتخار کو نوجوان سیاستدانوں سے رابطہ

پیر 16 جون 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک تشکیل کے لئے بعض اعلی کردار اور تعلیم یافتہ نوجوان سیاستدانوں کو بھی شامل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے تھنک ٹینک کی تشکیل کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بعض نوجوان سیاستدانوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ان سیاستدانوں میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں اور خاص طور پر مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف سے تعلق ہے ان سیاستدانوں کی جانب سے رابطہ کرنے بارے تمام تر معاملات مخفی رکھے جارہے ہیں۔