ہماری مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘ آرون جیٹلی

اتوار 15 جون 2014 08:24

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) بھارتی وزیر دفاع آرون جیٹلی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر کسی بھی قسم کا جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرون جیٹلی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی سمیت کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اس دو روزہ دورے کے موقع پر وہ جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :