شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، کراچی ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت150سے زائد غیر ملکی دہشتگرد ہلاک

اتوار 15 جون 2014 08:20

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے ماسٹرمائنڈسمیت 150سے زائد غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ کے علاقے دیگان میں رات گئے پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 150سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ نے ازبک دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،جہاں ان کا آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس جاری تھا۔

اس کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ حملے کے ماسٹرمائنڈ۔ ابوعبدالرحمان۔ بھی مارا گیا ہے۔ ابوعبدالرحمان خود کش بمبار تیار کرنے کا ماہر تھا، اور وہ کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے علاوہ بنوں جیل حملے کابھی ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کی کافی عرصے سے تلاش کی جا رہی تھی۔ پاک فضائیہ نے کارروائی کوئی بیس منٹ جاری رکھی۔