سعودی عرب ،15شعبان کی عبادت کیلئے لاکھوں معتمرین اورزائرین کی حرم شریف اورمسجدنبوی میں حاضری اورعبادت،معتمرین اورزائرین نے تہجداورنمازفجرکے ساتھ جمعہ کی نمازبھی اداکی

ہفتہ 14 جون 2014 07:42

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں گزشتہ شب 15شعبان کی عبادت کیلئے لاکھوں معتمرین اورزائرین نے حرم شریف اورمسجدنبوی میں حاضری دی اوررات بھرعبادت میں مصروف رہے ،معتمرین نے تہجداورفجرکی نمازوں کے ساتھ نمازجمعہ بھی اداکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدیدگرمیوں کے باوجودصحن حرم نمازیوں سے پوری طرح بھراہواتھا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پاکستان سمیت بھارت ،ایران ،انڈونیشیا،ترکی ،الجزائر،سوڈان ،بنگلہ دیش ،مصرمیں مقیم زائرین ومعتمدین نے پاکستان کے استحکام ،خوشحالی ،ترقی اورعلاقائی صورتحال کی بہتری کیلئے دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :