طاہرالقادری امام انقلاب بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق،چوہدری برادران جمہوری اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں ،شیخ رشید عوامی ایکسپریس کی دو بوگیاں بک کروا کر باقی مسافروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 جون 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہرالقادری امام انقلاب بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ چوہدری برادران جمہوری اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید،عمران خان،طاہر القادری اور چوہدری برادران کا چوکھرا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید عوامی ایکسپریس کی دو بوگیاں بک کروا کر باقی مسافروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ہم نے ان کو پوری رین کی آفر کی ہے ۔ٹرین مارچ ایک دن کے بجائے ایک ماہ کے لئے کریں ان کے دور میں ٹرین یتیم خانہ رہی ہے۔ طاہر القادری شوق سے آئیں ان کی حفاظت کی جائے گی ان کو کنٹینر میں نہیں جانا پڑے گا۔ شیخ رشید بدنیت آدمی ہیں ۔ترقیاتی کاموں میں خیلج پیدا کررہے ہیں ۔ٹرین کا خرچہ دیں تو پوری ٹرین دیں گے نہیں تو روڈ پر مارچ کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے ۔حکومت اس پر غور کررہی ہے جس کسی نے بھی ان کو باہر جانے کی اجازت یا سہولت دی وہ تاریخ کو جواب دہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :