وزیرداخلہ کی طبیعت اچانک خراب ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، انجیو گرافی کے بعد ڈسچارچ ، گھر پہنچ گئے

ہفتہ 14 جون 2014 07:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کو جمعے کی رات اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو گرافی کے لیے سابق کمانڈنٹ اے ایف آئی سی جنرل اظہر کیانی کو طلب کیا گیا جنہوں نے چوہدری نثار کی انجیو گرافی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی انجیو گرافی کے بعد جو رپورٹس آئیں انہیں تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ چوہدری نثار کو امراض قلب کا کوئی خدشہ نہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہیکہ چوہدری نثار کو انتہائی نگہداشت کے کمرے میں رکھا گیا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ اور وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کوئی موٴقف دینیسے انکارکردیا ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق انجیو گرافی رپورٹ آنے کے بعد وزیر داخلہ کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ گھر پہنچ گئے ۔