کراچی ائرپورٹ حملہ کیس میں حساس اداروں نے ایک شخص کو حرا ست میں لے لیا ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ، مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن موبائل فون کے ذریعے کی یہ رقم حملے میں استعمال ہوئی ‘ ذرائع

ہفتہ 14 جون 2014 07:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) کراچی ائرپورٹ حملے کیس میں حساس اداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز حساس اداروں نے چھاپہ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا جس سے متعلق حساس اداروں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی ائرپورٹ حملے سے قبل اس شخص نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن موبائل فون کے ذریعے کی جو کہ رقم حملے میں استعمال ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کی جانب سے اندرون سندھ سے حراست میں لئے گئے دس افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب مزید تین افراد حراست میں لئے گئے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :