ایف آئی اے ٹیم کا یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ملتان میں انکے گھر پر چھاپہ،سا بق وزیراعظم گھر میں موجود نہیں تھے، 17 جون کو احتساب عدالت میں پیشی ہے

ہفتہ 14 جون 2014 07:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ملتان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ سابق وزیراعظم گھر میں موجود نہیں تھے۔ کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر سابق وزیراعظم کے گھر گئے۔ سید یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری نے ایف آئی اے ٹیم کو بتایا کہ وہ گھر پر نہیں ہیں شہر سے باہر گئے ہیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم خالی ہاتھ ہی واپس آگئی۔ سید یوسف رضا گیلانی کی 17 جون کو احتساب عدالت میں پیشی ہے۔