بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کے دو جو انو ں سمیت چا ر افراد زخمی،پاک فوج کے بھرپور جوابپردشمن کی گنیں خا مو ش ،بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی

ہفتہ 14 جون 2014 07:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے بٹل، نکیال اور راجوری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ فائرنگ سے ایک بچہ اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ جبکہ فائرنگ سے پاک فوج کے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں. پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی گنو ں کو خا مو ش کر دیا ،تفصیلا ت کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں جمعہ کی صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی جس میں نا ئیک رقیب اور تیمو ر کے زخمی ہو نے کی اطلا عا ت ہیں بٹل سیکٹر میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر کے علاقے ٹھنڈی کسی اور راجوری سیکٹر میں بھی فائرنگ کی اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔ نکیال سیکٹر کے علاقے لنجوٹ میں بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تاہم وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرگ سے پاک فوج کے دو جوانوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

اس سے پہلے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطوں کے بعد رواں سال 14 جنوری کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں تاہم فائرنگ کا تبادلہ اکثر دونوں ممالک کی فوج کی چوکیوں تک ہی محدود رہا۔.واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔