سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخوست منظور کر لی،مشرف کو بیرون ملک جانے کیلئے وفاق سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،فروغ نسیم،حکومت کا انتقامی ایجنڈا نہیں تو وہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی،میڈیا گفتگو

جمعہ 13 جون 2014 08:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخوست منظور کر لی ہے لہٰذا پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کے لئے وفاق سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ 15 روز کے لئے نافذ العمل ہوگا۔

وفاق15 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا تھا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا نامناسب تھا جس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

عدالت نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی ۔ فیصلے کے مطابق پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کے لئے وفاق سمیت کسی بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں وہ بغیر کسی اجازت کے بغیر کہیں بھی جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق سفیر حسین حقانی کے کیس کا بھی حوالہ دیا کہ پرویز مشرف کی والدہ سفر کرنے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے پرویز مشرف اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں ۔اگرحکومت کا انتقامی ایجنڈا نہیں ہے تو وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ثابت کر دیا کہ عدلیہ آزاد ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ مشرف کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :