کراچی کے تھانوں پر حملے، طالبان کا سواتی گروپ ملوث، سواتی گروپ اپنے کمانڈر یوسف کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے، ذرا ئع

جمعہ 13 جون 2014 08:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)کراچی کے تھانوں پر حملوں میں کالعدم تحریک طالبان کے سواتی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو اپنے کمانڈر یوسف کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں ٹی ٹی پی سواتی گروپ کے ملوث ہے جو اپنے کمانڈر یوسف کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

سواتی گروپ کے کمانڈر یوسف سمیت 7 افراد کی لاشیں منگھو پیر سے ملی تھیں جس کے بعد اس گروپ نے تھانوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

صورتحال کے پیش نظر ویسٹ زون کے تھانوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق حساس تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ویسٹ زون کے علاقے مومن آباد اور پیر آباد تھانے کی حدود میں ٹی ٹی پی سواتی گروپ کا منظم نیٹ ورک ہے جس سے نمٹنے کے لئے پولیس نے حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :