تیس جون تک زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرسے بڑھ جائینگے ،90 فیصدحصے سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ، 10 فیصد رقم غربت کے خاتمے پر خرچ کی جائیگی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 13 جون 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تیس جون تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرسے بڑھ جائینگے ِ،90 فیصدحصے سے بیرونی قرضے ادا کئے جائینگے جبکہ 10 فیصد رقم غربت کے خاتمے پر خرچ کی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الائیڈ بینک کو 12.35 ارب 2002ء میں فروخت کیا گیا جبکہ چھ فیصد حصص2006ء میں اور 22فیصد 2007ء میں فروخت کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرمایہ کاروں نے بھی نجکاری کی بولی میں حصہ لینے میں خوااہش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بونڈز میں حصہ داری 38ارب روپے سے زائد ہے 310ملین ڈالر میں اضافہ ہوجائے گا ، تیس جون تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر چودہ ارب ڈالرسے بڑھ جائینگے اس میں سے نوے فیصد بیرونی قرضے ادا کئے جائینگے جبکہ دس فیصد رقم غربت کے خاتمے پر خرچ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :