دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کہیں اتحادی ممالک جدیدٹیکنالوجی فراہم نہیں کررہے ،چیئرمین پی اے ایف،پاکستان آرڈیننس فیکٹری جیسی انڈسٹری کے ہوتے ہوئے بڑی تعدادمیں اسلحہ باہرسے منگوانے کی ضرورت نہیں ،تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کوانسداددہشتگردی کے حوالے سے تمام جدیداسلحہ فراہم کرنے کی صلاحیت موجودہے ،جنرل احسن محمود

جمعرات 12 جون 2014 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری جنرل احسن محمودبلال نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کئی اتحادی ممالک جدیداسلحہ ٹیکنالوجی نہیں دے رہے ،جس پرہم نے احتجاج کیاہے تاہم انہوں نے کہاکہ آڑیننس فیکٹری بہت جلدجدیدٹیکنالوجی حاصل کرکے تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کواپنے ہتھیارفراہم کریگی۔

ایک انٹرویومیں جنرل احسن محمودنے کہاکہ دفاعی صلاحیت میں پاکستان آرڈیننس فیکرٹری کاکردارانتہائی اہم ہے ،قیام پاکستان کے تقریباًسات سال بعد1954ء میں پی اے ایف کی بنیادرکھی گئی تھی ،آج یہ ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیارکرچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری کی بدولت آج ہم بنیادی ہتھیاروں میں کسی حدتک خودکفیل ہوچکے ہیں اوریہ فیکٹری آج پاکستان کی سب سے بڑاانڈسٹریل سیٹ اپ بن چکاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ہم جنگی حالت میں ہیں فورسزکی بڑی تعدادآپریشن میں مصروف ہے ،تقریباتمام اسلحہ پی اے ایف فراہم کرتی ہے

ان کاکہناتھاکہ تین سال قبل پی اے ایف کاریسٹرکچرپلان بنایاگیاتھاجس کامقصدفیکٹری کوبنیادی ہتھیاروں کی تیاری میں خودکفیل بنانااورجدیدٹیکنالوجی حاصل کرناتھا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کہیں اتحادی ممالک ہیں تاہم ان ممالک سے یہ شکوہ ضرورہے کہ وہ پاکستان کوجدیدٹیکنالوجی فراہم نہیں کررہے ،ہم نے اس پراحتجاج بھی کیاہے ۔

جنرل احسن محمودنے کہاکہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری مکمل طورپرخودانحصاری حاصل کرلے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ دنیاکے ہرملک میں لوگوں کے پاس ہوتاہے تاہم یہ دیکھناہوتاہے کہ اس کااستعمال کیسے ہوتاہے اورکیسے ہوناچاہئے ،ہمارے ملک میں اسلحة رکھنے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے کوئی شخص کس لیول تک اسلحہ رکھ سکتاہے اوراسلحہ کے حوالے سے تمام ریکارڈموجودہوناچاہئے تھا۔

چیئرمین پی ایف نے کہاکہ پی اے ایف جیسی جدیداسلحة انڈسٹری کی موجودگی کے باوجودقانون نافذکرنے والے کچھ اداروں کیلئے اسلحہ باہرسے منگوایاجاتاہے اورکہیں قانون نافذکرنے والے ادارے ہم سے اسلحہ نہیں خریدرہے ۔انہوں نے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری ان تمام اداروں کوہرقسم کاجدیداسلحہ فراہم کرنے کی گنجائش اورصلاحیت رکھتی ہے باہرسے اسلحہ منگوانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :