مردہ خوری کیس کا فیصلہ ،دونوں مجرم بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید ،آٹھ آٹھ لاکھ جرمانہ

جمعرات 12 جون 2014 08:34

دریا خان(سید فرزند علی۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء) انسدادہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت نے مردہ خوری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرم بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید اور آٹھ آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔، انسداددہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت کے جج اکمل خا ن نے دریا خان کے نوا حی علا قہ کہا وڑ کلا ں کے دو مردہ خوربھائیوں فرمان عر ف پھما اور عارف عر ف اپھل کومردہ خوری کے جرم میں ہدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے یہ سزا سنائی۔

دونوں بھائیوں فرمان اور عارف کو پولیس نے مردہ خوری کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت 7-ATA,295,297 اور دیگر دفعات کے تحت مقد مہ نمبر 57 مقدمہ درج کیاتھاجس کے بعد اس مقدمہ کی سماعت انسداددہشت گردی سرگودہاکی خصوصی عدالت میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے بیانات قلم بندہوئے ملز ما ن کا اعترا ف جر م ،بچے کی کھو پڑی کا ڈی این اے رپورٹ ،قبر کی نشا ندہی کی بنا پر جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو بارہ بارہ سال قید اورآٹھ لا کھ روپے جر ما نے کی سزا ء کا حکم سنایا۔

دوبھائیوں کواس سے قبل بھی مردہ خوری کے الزام میں4اپر یل 2011 میں گرفتارکیاتھا جس پر انہیں ایک ایک سا ل قید کی سز ا اور ایک ایک لا کھ روپے کی سزا سنا ئی گئی تھی جبکہ عد م ادا ئیگی کی بنا ء پرا س سزا میں ایک سا ل اضا فہ کر دیا گیا تھا سزا ء مکمل کر نے کے بعد انھیں 18مئی 2013کو رہا کر دیا گیا تھا اور 14اپر یل 2014 کو پو لیس نے مر دہ خو ری کے الزام میں دو با رہ گر فتا ر کیا تھا اہل علا قہ کی اطلا ع پر پو لیس نے ان کے گھر چھا پہ ما ر ا تو ان کے گھر سے بچے کی کھو پڑی،کفن کے ٹکڑے،بیلچہ،اور دیگر سا ما ن بر آمد کیا تھا ۔