عالمی ائیر لائنز نے کراچی ائرپورٹ پر حملہ کے بعد پروازوں میں نظر ثانی شروع کردی ،ہانگ کانگ ائر لائن نے لگاتار دو حملوں کے بعد اپنی پروازیں غیر معینہ مدت تک بند جبکہ یورپ کی کارگو لے جانے والی سب سے بڑی ائر لائن نے بھی اپنی سروس معطل کردی ، مسافروں کی حفاظت بہت ہے ، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ترجمان بین الاقوامی ائر لائن

جمعرات 12 جون 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء) شدت پسندوں کے کراچی ائرپورٹ پر حملے کے بعد انٹرنیشنل ائر لائنز نے جناح ائرپورٹ کراچی کے لیے اپنی پروازوں پر نظر ثانی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کی ائر لائن کیتھی پیسفک نے لگاتار دو حملوں کے بعد کراچی ائرپورٹ کے لئے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کردیا ہے پاکستان سول ایوی ایشن کے ٹویٹر کے صفحے پر تھائی ایئر ویز کی منسوخی کا اعلان بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

یورپ کی کارگو لے جانے والی سب سے بڑی ائر لائن نے بھی اپنی سروس معطل کردی ہے ایمرٹز نے مسافروں سے ائرپورٹ آنے سے قبل فلائٹس کو چیک کرنے کا کہا ہے ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں اور عملہ کی حفاظت بہت ا ہم ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :