سپریم کورٹ کے سینئر جج کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر کے خلاف مقدمے کی سماعت کیلئے 18 جون کی تاریخ مقرر،اٹارنی جنرل پاکستان سمیت فریقین کو باقاعدہ اطلاعاتی نوٹس جاری

جمعرات 12 جون 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)سپریم کورٹ کے ایک سینئر جج کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر کے خلاف مقدمے کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے 18 جون کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان سمیت فریقین کو باقاعدہ اطلاعاتی نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی بی اور سیکرٹری داخلہ اپنی اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بننے والی بنچ میں لگائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے آ ن لائن کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور ان کی بھابھی کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر بارے کیس کی سماعت18 جون کو ہوگی اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ اس کی سماعت کون سے فاضل بنچ میں ہوگی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے بنچ میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔