ملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں ،ایم کیو ایم،اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،رابطہ کمیٹی

بدھ 11 جون 2014 07:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کراچی ایئرپورٹ حملے اور دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شہہ رگ دہشت گردوں کے نرغے میں ہے اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم عسکری اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اب کسی بڑے حملے کا انتظار نہ کیا جائے اورملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام غیر قانونی بستیوں کا خاتمہ کیا جائے اور حساس مقامات کے اطراف سرچ آپریشن بھی کیا جائے۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے خلاف ایم کیوایم نے سینیٹ سے بھی واک آوٴٹ کیا جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کرگئے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی قومی سلامتی پالیسی نے ملکی پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :