کراچی ائرپرٹ حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ، عابد شیر علی ، وزیراعظم جلد واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینگے ، حکومت ہر جگہ پر اپنی رٹ قائم کرے گرے گی ، کولڈ سٹوریج میں آٹھ افراد کا مرنا افسوسناک ہے ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 11 جون 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی ائرپورٹ پر حملہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ، وزیراعظم جلد اس واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینگے ، حکومت ہر جگہ پر رٹ بحال کرے گی ، دہشتگردی اور قومی سلامتی کے امور ہے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرینگے ، کولڈ سٹوریج سانحہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کولڈ سٹوریج میں آٹھ افراد کا مرنا انتہائی افسوسناک واقع ہے حکومت ہر صورت میں اس واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بحالی اور رٹ کی مضبوطی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ کراچی ائرپورٹ پر ہونے والا حملہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے زویراعظم جلد اس واقع کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے جو واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی امور اور دہشتگردی کیخلاف قومی و عوامی امنگوں کے عین مطابق پالیسی بنائی جائے گی ۔