حکومت طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں کررہی ۔ عوام اور میڈیا کے حقائق سے آگاہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمن، جب تک اسٹیبلیشمنٹ راضی نہیں ہوتی ۔مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔کراچی ائیر پورٹ حملے میں طالبان پیغام د ینے آئے جس میں وہ کامیاب ہوئے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جون 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں کررہی ۔اس سلسلے میں عوام اور میڈیا کے حقائق سے آگاہ کیا جائے جب تک سٹیبلشمنٹ راضی نہیں ہوتی ۔مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔کراچی ائیر پورٹ حملے میں طالبان پیغام د ینے آئے جس میں وہ کامیاب ہوئے۔ سکیورٹی ادارے ہی ذمہ دار ہیں جن کی ذمہ داری سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

سٹوریج میں چھپے لوگ چیختے چلاتے رہے لیکن ان کی بروقت مدد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ان خیالات انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کہاں اور کس کے ذریعے کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر عوام اور میڈیا کو حقائق سے آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب تک اسٹیبلشمنٹ راضی نہیں ہوتی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ حملے پر کامیابی کے مبارکباد دینے والے بتائیں کہ دہشت گرد ائیر پورٹ پر قبضہ کرنے آئے تھے ۔وہ پیغام دینے آئے تھے جس میں وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جی ایچ کیو ،مہران ائیر بیس ،پشاور ائیر پورٹ اور کامرہ پر ہونے والے حملوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔سٹوریج میں چھپے گئے لوگوں کے لواحقین چیختے چلاتے رہے لیکن ان کی بروقت مدد نہ کرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔