کراچی ائر پورٹ پر طالبان حملے کے بعد غیر فعال طالبان رابطہ کار کمیٹی ایک بار پھر سرگرم ، رابطہ کارکمیٹی کاغیر معمولی اجلاس،پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ کے درمیان طویل مشاورت،فیصلوں اور مشاورت کو انتہائی خفیہ رکھا گیا،یہ ذاتی روابط کا اجلاس تھا،معمول کے روابط ہیں کبھی ہم جاتے ہیں اور کبھی یہ،پروفیسر ابراہیم

بدھ 11 جون 2014 07:20

پبی،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) طالبان رابطہ کارکمیٹی کاغیر معمولی اجلاس ،پروفیسر محمد ابراہیم خان اور مولانا یوسف شاہ کے درمیان طویل مشاورت ، غیرمعمولی اجلاس المرکز الا سلامی پشاور میں منعقد ہوا جسمیں طالبان کمیٹی کے اراکین کے علاوہ کئی دیگر علماء نے بھی شرکت کی ، تاہم غیر معمولی اجلاس کو خفیہ رکھا گیا ہے ،کراچی ائر پورٹ پر طالبان حملے کے بعد غیر فعال طالبان رابطہ کار کمیٹی ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے اور رابطہ کار کمیٹی کے عہدیداران مولانا سید یوسف شاہ اور پروفیسر محمد ابراہیم خان کے درمیان پشاور کے قریب المرکزالاسلامی میں طویل مشاورت ہوئی اس مشاورتی اجلاس میں کئی دیگر علماء کرام بھی شریک تھے ،تاہم اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں اور مشاورت کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے اور دونوں عہدیداران سید یوسف شاہ اور پروفیسر محمد ابراہیم نے اس غیر معمولی اجلاس کو معمول کا اجلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی روابط کا اجلاس تھا اور معمول کے روابط ہیں کبھی ہم جاتے ہیں اور کبھی یہ ۔

(جاری ہے)

یہ غیر معمولی اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا ،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا یوسف شاہ کے ساتھ مولانا حبیب اللہ حقانی اور مولانا غنی الرحمان بھی موجود تھے پروفیسر محمد ابراہیم خان اور مولانا سید یوسف شاہ کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی ،موجودہ صورتحال میں ذرائع اس اجلاس کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں اور اہم مشاورت قرار دے رہے ہیں تاہم رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اجلاس کے بعد بتایا کہ یہ معمول کی اجلاس تھی اور اس اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی ،پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ یہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بات چیت کا آغاز تھا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے آپس میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ،

اس حوالے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور غیر فعال طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری آج کی اجلاس میں ملک کی موجودہ صوورتحال بالخصوص طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل میں تعطل اور ڈیڈ لاک اور دونوں فریقین کی جانب کاروائیاں زیر بحث رہیں ،مولانا سید یوسف شاہ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کی حیثیت سے پروفیسر محمد ابراہیم خان کے ساتھ اس اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور بلدیاتی انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔