حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،خواجہ محمد آصف ، مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث پچھلے سالوں کی نسبت امسال لوڈشیڈنگ کم ہو رہی ہے ، وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی

بدھ 11 جون 2014 07:17

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حکومتی اقدامات کے باعث پچھلے سالوں کی نسبت امسال لوڈشیڈنگ کم ہو رہی ہے ،وفاقی وزیر نے تحصیل جڑانوالہ اور سمندری کولوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رورل کی بجائے اربن کیٹگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں یہ احکامات انھوں نے اراکین قومی اسمبلی طلال چوہدری اور شبہاز گجر سے ملاقات کے دوران دیئے۔

دونوں منتخب عوامی نمائندوں نے وفاقی وزیر پانی بجلی کو بتایا تھا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرزہونے کے باوجود سمندری اور جڑانوالہ کو رورل کیٹگری میں شامل رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں سے زائد ہے۔ دونوں تحصیلوں کے صارفین ایک عرصہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انھیں اربن کیٹگری میں شامل کیا جائے گاتاکہ دونوں تحصیلوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔ دونوں ایم این ایز کے مطالبہ پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحصیل سمندری اور جڑانوالہ کو اربن کیٹگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ۔ دونوں اراکین قومی اسمبلی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔