عالمی بینک نے پاکستان کودومنصوبوں کیلئے 70کروڑڈالرفراہم کرنے کی منظوری دیدی ،60کروڑڈالرداسوڈیم ،10کروڑسندھ میں نہری نظام کیلئے بطورقرض فراہم کیاجائیگا،پاکستان کو2فیصدشرح سودکے ساتھ 25سالوں میں قرض واپس کرناہوگا

بدھ 11 جون 2014 07:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)عالمی بینک نے داسوڈیم سمیت دومنصوبوں کیلئے پاکستان کو70کروڑڈالرفراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے ،یہ منظوری عالمی بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرکے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام بورڈآف ڈائریکٹرزنے متفقہ طورپرپاکستان کیلئے اس پیکج کی منظوری دی ہے پیکج کے مطابق عالمی بینک پاکستان کوتقریباً60کروڑڈالرداسوپن بجلی منصوبے جبکہ 10کروڑڈالرسندھ میں آبپاشی نظام کیلئے فراہم کریگا۔

یہ رقم قرض کی مدمیں فراہم کی جائے گی جوپاکستان کودوفیصدشرح سودکے ساتھ 25سالوں میں واپس کرناہوگی۔داسوڈیم پن بجلی منصوبہ کوہستان میں دریائے سندھ پربنے گا۔اس منصوبے سے چارہزارپانچ سومیگاواٹ بجلی پیداہوگی۔وزارت خارجہ نے عالمی بینک کے اس پیکج کواہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دیامراوربھاشاڈیم کیلئے بھی انتظام کیاجارہاہے

متعلقہ عنوان :