ڈاکٹرطاہرالقادری نے 23جون کوپاکستان آنے کااعلان کردیا،وطن واپسی کا حتمی اعلان آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کریں گے ،آمدکے ساتھ ہی پہلے ہفتے میں ہی عوامی تحریک اورق لیگ کامشترکہ اجلاس اسلام آبادہوگا

بدھ 11 جون 2014 07:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے 23جون کوپاکستان آنے کااعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طاہرالقادری کاکہناہے کہ آمدعوامی انقلاب کانقطہ آغازہوگی،عوام کومقتدرکرنے کیلئے پاکستان آرہاہوں ۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جولائی میں آناتھاتاہم سیاسی جماعتوں کی ملاقاتوں کے بعدانہیں جون میں آنے کااعلان کیاتھااب انہوں نے جون میں پاکستان آنے کاحتمی فیصلہ اورتاریخ کااعلان بھی کردیاجس کے مطابق وہ 23جون کووطن پہنچیں گے۔

ادھرپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا رواں ہفتے پاکستان آمدکاقوی امکان ،حتمی اعلان علامہ طاہرالقادری آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کریں گے ،

آمدکے ساتھ ہی پہلے ہفتے میں ہی عوامی تحریک اورق لیگ کامشترکہ اجلاس اسلام آبادہوگا۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے وطن واپسی کاحتمی فیصلہ کرلیاہے اوراس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ رواں ہفتے وہ کسی بھی روزوطن واپس پہنچ جائیں گے ۔اس سلسلے میں طاہرالقادری آج بدھ شام چھ بجے کینیڈاسے بذریعہ ویڈیولنک کے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اوراسی پریس کانفرنس میں واپسی کی حتمی تاریخ کااعلان کیاجائیگا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ طاہرالقادری کی آمد کے ساتھ ہی ایک ہفتے کے اندراسلام آبادمیں ق لیگ اورعوامی تحریک کامشترکہ اجلاس ہوگاجس میں چوہدری شجاعت حسین ،ڈاکٹرطاہرالقادری ،پرویزالٰہی ،مشاہدحسین سید،خرم نوازگنڈاپور،آغامرتضیٰ پویااوردیگرمرکزی رہنماشرکت کریں گے ۔

اجلاس میں عوامی انقلاب بپاکرنے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ کینیڈاسے طاہرالقادری کی آمدکاقوی امکان لاہورمیں متوقع ہے البتہ وہ براہ راست اسلام آبادکارخ کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :