ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے سامان سے بھاری تعداد میں خون منجمد کرنے والے انجکشز برآمد ، انجکشنز پر واضح الفاظ میں "میڈ ان انڈیا" لکھا گیا ہے

منگل 10 جون 2014 07:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء)باوثق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے سامان سے بھاری تعداد میں خون منجمد کرنے والے انجکشز برآمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ساتھ لائے گئے سامان اور بیگوں سے خون روکنے والے انجکشنز بھاری تعداد میں برآمد کیے گئے ہیں، انجکشنز پر واضح الفاظ میں "میڈ ان انڈیا" لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشنز بھارت میں تیار ہوتے ہیں اور دہشت گردوں کے پاس اتنی بڑی تعداد میں ان کی موجودگی لمحہ فکریہ اور ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اس سے قبل ڈی جی رینجرز اور دیگر حکام کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس بھارتی اسلحہ کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ انسولین اور انجکشنز درد روکنے، خون بہنے کی رفتار کم کرنے اور خون منجمد کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :