بھارت ،پاکستانی خاتون نے جہیز کے معاملے پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

منگل 10 جون 2014 07:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ئب)بھارت میں ایک پاکستانی خاتون نے اپنے بھارتی شوہر کے خلاف جہیز کے معاملے پر تشدد کرنے بارے مقدمہ دائر کر دیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور کی رہائشی ارم نامی خاتون نے چھ سال قبل ایک بھارتی شہری محمد اطہر سے شادی کی تھی ۔

(جاری ہے)

خاتون اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ شادی کے کچھ روز بعد ہی اس کے شوہر نے اس سے دس لاکھ روپے اور جہیز کا مطالبہ کیا جو کہ وہ اسے دے نہیں پارہی تھی جس پر اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ چھ سال تک تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تنگ آ کر اپنے والد سے رابطہ اور والد کے آنے پر اس نے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :