اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری سے روک دیا،پیمراکے قائمقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی، پیمرا ممبران کے دیگر کیسوں کو بھی ساتھ ہی فکس کر دیا، جو جہاں ہے وہاں کام کرتا رہے،عدالت کی ہدایت

منگل 10 جون 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ئب)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری سے روک دیا، عدالت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کے قائمقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کرتے ہوئے پیمرا ممبران کے دیگر کیسوں کو بھی ان کے ساتھ ہی فکس کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جو جہاں ہے وہاں کام کرتا رہے۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کے پرائیویٹ ممبران اسرار عباسی ،فریحہ افتخار کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی ۔ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں کے وکیل ملک طاہر محمود عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کے وکیل رانا ایم شمیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حکومتی وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان طارق محمود کھوکھر،ڈی اے جی ثناء اللہ زاہد ،عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اسرار عباسی و فریحہ افتخار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ پیمرا کے دو پرائیویٹ ممبران نے 5.6.14 کو حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جس میں ممبر ا(پیمرا) پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین پیمرا لگا دیا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے حکومتی نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی غیر قانونی ہے ۔

درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔عدالت عالیہ کے فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگل کیسز ہیں حکومت ان کیس کو خواہ مخواہ نہ لٹکائے۔عدالت عالیہ کوبتایا کہ پیمرا کے پرائیویٹ ممبر میاں شمس کا کیس بھی عدالت میں زیر التواء ہے جبکہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کے خلاف ایک اور کیس بھی عدالت میں زیر التواء ہے جس میں پرویز راٹھور سی بطور ممبر پیمرا تقرری کی گئی تھی وہ بھی زیر التواء ہے۔

درخواست گزار سہیل بھٹی نے ایڈووکیٹ حافظ عرفات اور ایڈووکیٹ کاشفہ نیاز کے ذریعے چیلنج کیا ہوا ہے ۔عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے دیگر کیسز بھی ابھی عدالت میں زیر سماعت میں بہتر ہے وہ تمام کیس ایک ہی دن سن لئے جائیں۔عدالت عالیہ کے فاضل جج نے کہا کہ ابھی جو جہاں ہے وہی کام کرتا رہے چاہیے وہ قائم مقام چیئرمین ہے یا دیگر ممبران ہیں۔

جب تک عدالت کا حتمی فیصلہ نہیں کرتا تا کہ مقام چیئرمین پرویز راٹھور کی صورت حال برقرار رہے گی ۔

عدالت عالیہ نے مزید کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔پرویز راٹھور کے معاملے پر فریقین کے وکلا ابہام کا شکار ہو گئے، وکیل درخواست گزار کہتے ہیں عدالت نے پرویز راٹھور کو بھی کام سے روک دیا جبکہ پرویز راٹھور کے وکیل رانا شمیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ صرف صورت حال برقرار رہنے کا حکم ہے

متعلقہ عنوان :