ہمیں کراچی ائیر پورٹ پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں پر فخر ہے، شجاعت عظیم،شہداء کے جوانوں کو ہر ممکن معاوضہ دیں گے ۔دہشت گردوں میں ازبک اور تاجک شامل تھے،جناح ائیر پورٹ کا انتظام سول ایوی ایشن نے سنبھال لیا ہے ۔ائیر پورٹ کو شہروں کے لئے کھول دیا گیا ہے، حملے میں کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 جون 2014 07:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ئب)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کہا ہے کہ ہمیں کراچی ائیر پورٹ پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں پر فخر ہے ۔شہداء کے جوانوں کو ہر ممکن معاوضہ دیں گے ۔دہشت گردوں میں ازبک اور تاجک شامل تھے۔پیر کو کراچی ائیر پورٹ پر پروازوں کی بحالی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ایک پرواز یہاں پہنچنے والی ہے جس کے ذریعے مسافروں کو متحدہ عرب امارات بھجوایا جائیگا۔

جناح ائیر پورٹ کا انتظام سول ایوی ایشن نے سنبھال لیا ہے ۔ائیر پورٹ کو شہروں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور اس حملے میں کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہوائی اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد پورے ائیر پورٹ کو یرغمال بنانا اور جہازوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے ۔اے ایس ایف کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنادیا اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

شہداء کے خاندانوں کو ہر ممکن امداد دیں گے۔مستقبل کے لئے پاک فوج اے ایس ایف کو تربیت دے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور ان میں ازبک اور تاجر بتائے جاتے ہیں ۔سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور پروازیں معمول پر آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :