آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوج کے دستوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد، سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ،حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا،ڈی جی آئی ایس پی آر، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں، دس دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔دہشت گرد 2 علاقوں تک محدود تھے، سکیورٹی فورسز نے حج ٹرمینل کو کلیئر کر دیا ،تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں،میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ

منگل 10 جون 2014 07:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ہے اور اسے سہ پہر تک شہری ہوا بازی کے ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، آپریشن کے دوران الحمداللہ 10 دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کارروائی پر جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔سرکاری میڈیارپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں جناح ٹرمینل پر کھڑے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے حج ٹرمینل کو کلیئر کر دیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد 2 علاقوں تک محدود تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ہے اور اسے سہ پہر تک شہری ہوا بازی کے ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

ترجمان عاصم باجوہ نے ٹویٹ کہا کہ ’علاقہ کلیئر، ہوائی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تصاویر میں نظر آنے والی آگ جہاز کی نہیں بلکہ عمارت کی تھی، جسے اب بجھا دیا گیا ہے، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔عاصم باجوہ کے مطابق جہازوں میں موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج کے دستوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔انہوں نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔