گوگل ارتھ پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی

پیر 9 جون 2014 07:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء) کراچی ائیر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد گوگل ارتھ پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ۔ گوگل ارتھ کی تصاویر کے مطابق ائیرپورٹ پر ایک جہاز کا ملبہ پڑا ہوا ۔ سوشل میڈیا پر وہ تصویر موجودہ حملے کے بعد سے جاری کردہ تصویر کے نام پر مشہور ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں غور کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ گوگل نے یہ تصویر نومبر2013ء میں گوگل ارتھ پر لگائی تھی اور وہاں موجود جہاز کا ملبہ سے متعلق ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر یہ حصہ انجینئرنگ کے حصے میں شمار ہوتا ہے اسی لئے 2013ء میں تصویر میں جہاز کا ملبہ ظاہر ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ آئی ایس پی آر نے گوگل کو کچھ عرصہ قبل حساس مقامات کی تصاویر جاری نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور گوگل نے حساس مقامات کی تصویر کو دھندلا رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔ اس کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کے ایریا کی بالکل واضح تصاویر پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے۔

متعلقہ عنوان :