پاکستان تحریک انصاف ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتی ہے،پرویز رشید، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کا ایک سال گزارنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے،بیان

پیر 9 جون 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تنقید کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف سے خوف زدہ ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر نواز شریف پاکستان کو ایک ایٹمی ملک بنا سکتے ہیں تو وہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں جس سے عوام خوشحال ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کا ایک سال گزارنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک میں انتشار اور مایوسی پھیلانا چاہتی ہے۔