شیخ رشید احمد ٹرین مارچ نہیں منی مارچ کررہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،شیخ رشید نوٹنگی دکھائی ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں‘ عمران خان خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عمران خان بچگانہ سیاست کررہے ہیں‘ فیض احمد فیض ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جون 2014 07:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد ٹرین مارچ نہیں منی مارچ کررہے ہیں شیخ رشید نوٹنگی دکھائی ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں‘ عمران خان خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عمران خان بچگانہ سیاست کررہے ہیں‘ فیص احمد فیض ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد نے عوامی ایکسپریس پر منی مارچ راولپنڈی سے لاہور کرنا چاہتے ہیں ‘ شیخ رشید نے منی مارچ کے لئے عوامی ایکسپریس کی 76 سیٹیں مانگی ہیں‘ ان کی درخواست پر جائزہ لے رہے ہیں اور اس کا کوئی حل نکالیں گے۔

عمران خان ایک صوبے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عمران خان پٹے ہوئے لوگوں کی بیساکھیوں کے سہارے چلنا چاہتے ہیں دھرنوں اور جلسوں کی سیاست عمران خان کو اور غیر مقبول کردے گی۔

(جاری ہے)

پشاور پولیو سے بھرا ہوا ہے وہ پولیو کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ووٹ کارکردگی پر ملتے ہیں‘ عوام خان وزیراعظم نہیں بن سکے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

عمران خان بالغ نظری کی سیاست نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آئیں ان کا استقبال کریں گے وہ اپنے لیے خطرہ ہیں کسی اور کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزری ریلوے نے فیض احمد فیض مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا ۔ ٹرین لاہور سے دو گھنٹے دس منٹ میں نارووال پہنچے گی کرایہ صرف سو روپے ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ترین متوسط طبقے کی سہولت کیلئے چلائی گئی ہے مسافر اس ٹرین سے مستفید ہوں گے۔ میرپور خاص سے بھی ٹرین سروس کا آغاز کریں گے۔