خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام نے شرعی سزاوٴں کا نفاذ شروع کر دیا ، کام کرنے پر خاتون کو کوڑوں کی سزا

پیر 9 جون 2014 07:52

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل ڈیرو میں لشکر اسلام نے شرعی سزاوٴں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق خیبر ایجنسی میں مقامی عسکریت پسند تنظیم لشکر اسلام نے گزشتہ ماہ علاقہ میں شریعت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں لشکر اسلام نے خواتین کو ایک پمفلٹ کے ذریعے گھروں نے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی تھی ۔ آج تحصیل ڈیرو میں زمینوں پر کام کرنے والی ایک خاتون کو لشکر اسلام کے مرکز لے جایا گیا اور وہاں پر موجود مفتی نے ان کو شریعت کی رو سے کوڑے مارنے کی سزا سنائی ، بعدازاں خاتون کو 5کوڑے مارے گئے جن پر ان کی حالت غیر ہونے پر باقی کوڑوں کی سزا معاف کر دی گئی ۔