سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی سرحدی پٹی پر ایف سی کا آپریشن،10 شرپسند ہلاک،3 بارودی ٹھکانے تباہ

پیر 9 جون 2014 07:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)ایف سی کا سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی سرحدی پٹی پر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں10 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے اور بارودی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز صوبہ بلوچستان حکومت کی ہدایت پر سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی مشترکہ سرحدی پٹی گند پاری کے علاقے میں ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اور آپریشن میں 10 کالعدم تنظیم کے افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ جوانوں نے دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود برآمد کر لیا ہے اور ایف سی ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد ٹرنیوں کی پٹڑیوں اور گیس پائپ لائنوں پر حملے کرتے تھے۔