نادرااین اے 118کی رپورٹ عدالتی احکامات پرآج الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گا،نادراترجمان

پیر 9 جون 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)ترجمان نادرانے اپنے جاری کردہ بیان میں خہاہے کہ کہ نادراکواب تک الیکشن ٹریبونل کی طرف سے 33حلقوں کی مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے کیس موصول ہوئے ہیں ،جس میں سے نادرااب تک 22حلقوں کی تصدیق کاعمل مکمل کرکے رپورٹ الیکشن ٹریبونلزمیں جمع کراچکاہے ۔اورچارحلقوں میں حکم امتناعی جاری ہواجبکہ بقایاسات حلقوں کی تصدیق کاعمل جاری ہے ۔

الیکشن ٹریبونل نے نادراکواین اے 118کی رپورٹ 9جون کوجمع کرانے کا حکم دیاتھا۔نادرااس سلسلے میں ان 7حلقوں میں سے ایک حلقے این اے 118کی رپورٹ عدالتی احکامات کے مطابق نوجون بروزپیرکوالیکشن ٹریبونل میں جمع کرائیگا۔ترجمان نے کہاکہ نادراووٹوں کی تصدیق کے عمل میں پہلے آیئے ،پہلے پایئے ،کے اصول پرسختی سے عمل پیراہے اورنادراالیکشن ٹریبونلزکے ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے تمام احکامات کی روشنی میں مقررکردہ وقت پررپورٹ جمع کراچکاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدکہاکہ نادراکواین اے 118کاالیکشن کامواد19دسمبر2013ء کوموصول ہوالیکن عین اسی وقت لاہورہائیکورٹ نے اس پرحکم امتناعی جاری کیا۔یہ حکم امتناعی مارچ2014ء کے آخرمیں خارج ہوا۔یکم اپریل 2014ء کونادرانے این اے 118کاالیکشن کاموادالیکشن ٹریبونل کے مقررنمائندہ جسٹس(ر)منیراحمدمغل کی موجودگی میں گنتی کرنے کے بعدوصول کیا۔جس کاریکارڈنہ صرف جسٹس(ر)منیرمغل کے پاس ہے بلکہ الیکشن ٹریبونل میں بھی جمع کرادیاگیاہے ۔

چونکہ تصدیق پرمشتمل رپورٹ ابھی تک الیکشن ٹریبونل میں جمع نہیں ہوئی لہذانادرااس معاملے پررائے نہ دینے کاپابندہے

۔نادراترجمان نے کہاکہ نادراایک ملکی اوربین الاقوامی شہرت کاحامل ادارہ ہے ،جس نے ہرمیدان میں اپنی شفافیت برقراررکھی ہے اورآئندہ بھی رکھی جائے گی ۔نادرانے اپناالیکشن ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں نیک نیتی سے جاری رکھاہواہے اورتمام سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اورمیڈیاسے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے پرغیرضروری اظہاررائے سے اجتناب کریں کیوں کہ یہ ایک عدالتی معاملہ ہے لہذانادرااپنی تصدیقی رپورٹ کوصرف اورصرف الیکشن ٹریبونل میں ہی جمع کرانے کامجازہے اورالیکشن ٹریبونل کایہ اختیارہے کہ وہ نادراکی جمع کردہ پورٹ کی بنیادپراوردیگرامورکوملحوظ خاطررکھتے ہوئے اپنافیصلہ سنائے ۔

نادراکی تصدیق رپورٹ جمع ہونے سے قبل اس پراپنی رائے دینابے معنی اورلاحاصل ہوگااورجب رپورٹ جمع ہوجائے تومیڈیاالیکشن ٹریبونل سے اس کی نقل وصول کرکے اس پراظہاررائے کرے اوردرخواست گزاراورمدعی کویہ حق حاصل ہے کہ دوران عدالت جج کی موجودگی میں نادراکے نمائندے سے رپورٹ کے کسی بھی حصے پروضاحت یاپوچھ گچھ کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :