وفاقی حکومت نے مرس کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ہائی الرٹ کر دیا ، وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی گائیڈز لائن بھی جاری

اتوار 8 جون 2014 07:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) وفاقی حکومت نے مرس کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔ وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی گائیڈز لائن بھی جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے 658کیسز رونماء ہو چکے ہیں جس میں 204افراد کی موت واقع ہو چکی ہے سب سے زیادہ اموات سعودی عرب سے رپورٹ ہو چکی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اس وائرس کے پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے اپر دیر ، لوئر دیر، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات کو اس حوالے سے حساس قرار دیا گیاہے ۔ روزانہ سینکڑوں افراد مڈل ایسٹ کے ممالک سے واپس آ رہے ہیں ۔ سب سے زیادہ خطرہ ان ہزاروں کی تعداد میں پاکستان سے عمرہ اور حج کرنے والے افرادکو ہیں جو سعودی عرب جا رہے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ یہ وائرس وہی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :