پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے ،امریکہ، پاکستان اور افغانستان اپنی سرحد کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے مل کر کام کریں، سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،نائب ترجمان محکمہ خارجہ

اتوار 8 جون 2014 07:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہاریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ یہ یقیناً دونوں ممالک کے لئے اہم ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے کسی کو بھی ہرگز یہ تجویز نہیں دیں گے کہ انہیں کیا اقدامات اٹھانے چاہیے،پاک افغان سرحد پر کشید گی با رے سوال کے جواب میں نائب ترجمان نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرحد کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے مل کر کام کریں۔

۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان سے کہا کہ سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،۔

متعلقہ عنوان :