برطانوی حکام نے الطاف حسین کو پناہ دے کر غلطی کی تھی، جارج گیلووے، الطاف حسین کراچی کے گاڈ فادر، لندن میں بیٹھ کر اپنے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں، گرفتاری کی خبر خوشی کا باعث ،کراچی کے خوفزدہ عوام سے ہمدردی بھی ہوئی، ایم کیو ایم قائد کو جرائم کا حساب دینا پڑے گا، رکن برطانوی پارلیمان

اتوار 8 جون 2014 07:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)برطانوی رکن پارلیمان جارج گیلووے نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو پناہ دینا برطانیہ کا غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کو جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں گیلووے نے کہا کہ میں یہ سن کر خوش ہوا اور ساتھ ہی مجھے کراچی کے خوفزدہ عوام سے ہمدردی بھی ہوئی۔

جارج کیلووے نے کہا وہ ایک طویل عرصے سے لندن میں الطاف حسین کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ان خدشات سے دوسرے ارکان کو بھی آگاہ کیا تھا،

میں نے انہیں بتایا تھا کہ الطاف حسین کراچی کے ’گاڈ فادر‘ ہیں اور وہ لندن میں بیٹھ کر اپنے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں جارج گیلووے نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف کافی ثبوت اکھٹے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جب بھی ٹیلیفون کے ذریعے لندن سے کراچی خطاب کیا، اپنے خلاف کوئی نہ کوئی ثبوت ضرور چھوڑا۔ گیلووے نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں تشدد کی بات کی اور مخالفین کو کھلے عام دھمکیاں دیں” میری خواش تھی کہ برطانوی حکام کو انہیں پہلے ہی گرفتار کر لینا چاہیے تھا۔ عمران فاروق قتل کیس بارے ایک سوال پر رکن پارلیمان کا کہنا تھا کہ قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس موقع پر امریکی مجرم ایل کاپونے کو نہیں بھولنا چاہیے۔ وہ بہت سے دیگر جرائم میں ملوث تھا لیکن اسے ٹیکس چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا،الطاف حسین کے معاملے میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ میرے خیال میں برطانوی حکومت نے الطاف حسین کو پناہ دے کر غلطی کی تھی۔