گرینڈ قبائلی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن روکنے، امن وامان قائم کرنے کیلئے حکومت کے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع کرادی، قبائلی جرگہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مشترکہ طورپر پریس ریلیز بھی جاری کردی

اتوار 8 جون 2014 07:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) گرینڈ قبائلی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن روکنے اور امن وامان قائم کرنے کیلئے حکومت کے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع کرادی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز قبائلی جرگہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مشترکہ طورپر پریس ریلیز بھی جاری کردی جس میں گرینڈ شمالی وزیرستان کے جرگہ نے موقف ظاہر کیا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے حکومت نے قبائلی گرینڈ جرگہ کو مینڈیٹ دے دیا ہے اور کل سے امن مذاکرات کیلئے کام بھی شروع کردیا ہے

قبائلی جرگہ نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 2006ء میں حکومت اور شوریٰ کے مابین امن معاہدہ ہوا تھا اس کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس میں جو کمی ہیں اس کو پورا کیا جائے گا اور مزید اصلاحات بھی کئے جائینگی جرگہ نے کہا کہ چونکہ اب دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے تو اس میں شمالی وزیرستان کے لوگوں کو ممکنہ آپریشن پر تشویش ہے کہ حکومت آپریشن کے حوالے سے پیش قدمی کی اس کو فوری روکا جائے اور جو مشالی وزیرستان میں نئے فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے ان کو دوبارہ اپنی بیرکیوں میں بھیجا جائے اور کرفیو میں نرمی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قبائلی گرینڈ جرگہ کے متعدد رکن پشاور میں ہیں جبکہ ان میں بڑی مذاکراتی عمل کیلئے بنوں بھی پہنچ گئی ہیں اور مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے ۔