چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات عدالتی مسئلہ ہے،سیاسی نہیں، پرویز رشید، یلغار کی سیاست جمہوریت کی خدمت نہیں ہے‘ ایسی سیاست ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کے مترادف ہے، جلسے جلوس عوامی حکومت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے،عمران خان تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، وزیر اطلاعات کی گفتگو

اتوار 8 جون 2014 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماضی میں دھاندلی زدہ ریفرنڈم اور انتخابات تسلیم کرنے والوں کو 2013ء کے انتخابی نتائج کیوں راس نہیں آرہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یلغار کی سیاست جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔ ایسی سیاست ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان جن انتخابات کو دھاندلی قرار دے رہے ہیں انھی انتخابات کے تحت وہ خیبر پختونخواہ میں برسر اقتدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس عوامی حکومت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج تسلیم کئے۔ دھاندلی کے بخار کی وجوہات عمران خان ہی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات خالصتاً عدالتی مسئلہ ہے، سیاسی نہیں۔ انتخابات میں سرکاری مشینری کی مداخلت ناممکن تھی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں