غیرملکی سرمایہ کار و ں کو راغب کرنے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی جائے، اسحاق ڈار ،پاکستان تیل اور گیس کے بے شمار ذخائر سے مالا مال، جلد فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ کی مشیر پیٹرولیم کو ہدایت ، حکومت کے عزم کی وجہ سے تیل کی مقامی پیداوار بڑھ کر ایک لاکھ بیرل سے زائد ہوگئی ،جو گزشتہ سال جولائی میں اڑسٹھ ہزار بیرول یومیہ تھی ، زائد مظفر کی بریفنگ

اتوار 8 جون 2014 07:42

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء ) وزیرخزانہ نے تیل اور گیس کے شبعوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زرو دیتے ہوئے کہاکہ وطن عزیر قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس شبعے میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے لیے تیز ترین مارکیٹنگ اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ملک میں موجود ان ذخائر سے فائدہ اٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار اسحاق ڈار نے مشیر پیٹرولیم اور چیئرمین او جی ڈی سی ایل زائد مظفرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتے کے روز ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں مشیر پیٹرولیم نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے عزم کی وجہ سے تیل کی مقامی پیداوار بڑھ کر ایک لاکھ بیرل سے زائد ہوگئی جو گزشتہ سال جولائی میں اڑسٹھ ہزار بیرول یومیہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تیل کی تلاش کیلئے کنوؤں کی کھدائی میں کامیابی کا تناسب ایک اور تین ہے جبکہ مشرق وسطی میں یہ تناسب ایک اور پانچ ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین کے مطابق گزشتہ ایک سال میں نظام میں 539 ملین مکعب فٹ گیس کا اضافہ ہوا ہے تااہم جدید ٹکنالوجی اور سازوسامان نہ ہونے کے باعث تیل اور گیس کی تلاش میں گجائش کے مطابق کامیابی حاصل نہیں ہورہی ۔

انہوں نے کہاکہ اس شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے مقامی اور غیرملکی نجی سرمایہ کاروں کودعوت دینے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 21.2ٹی او ای(tone oil equiualent) جبکہ پیداوار 4.7ایم ٹی او ای (tone oil equiualent mtoemillion) ہے۔ انہوں نے بتایا ہے رواں سال 41 سے زائد بلاک لائسنس جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 30ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ تیل سسٹم میں شامل کیا گیا، مشیر پٹرولیم نے مذید کہا کہ پاکستان تیل اور گیس ذخائر کو تلاش کرنے والا ملک ہے جہان ابھی تک صرف 44فیصد ایریا سے تلاش ہوئی ہے جبکہ ذخائر تک رسائی کی شرح مشرق وسطی سمیت کئی ممالک سے آگے ہے،

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت پیٹرولیم کو بجٹ میں دی گئی نئی مراعات کی روشنی میں مارکیٹنگ کی موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوسکے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے اور حکومت ان شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پہلے ہی خصوصی مراعات کا اعلان کرچکی ہے۔یہ بہترین موقع ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کوملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے۔