باجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، تحصیل ناوگئی کے علاقوں برہ کمانگرہ اور چہارمنگ میں ریموٹ کنڑول بموں کے زریعے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اپریشن

اتوار 8 جون 2014 07:42

خارباجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء ) باجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ آئی ا یس پی آر نے بھی تصدیق کردی حکام کے مطابق دھماکے ہفتہ کے روز تحصیل ناوگئی کے علاقوں برہ کمانگرہ اور چہارمنگ میں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں دو اہلکار جان بحق ہوگئے ہیں ۔

دونوں واقعات میں ریموٹ کنڑول بموں کے زریعے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیاہے ۔ حکام کے مطابق پہلا دھماکہ جو صد مقام خار سے لگ بھگ چالیس کلومیٹر دور برہ کمانگرہ نامی علاقہ میں اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کے اہلکار وہاں پر معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گی ایک ریموٹ کنڑول بم ایک طاقتور دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جان بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا دھماکہ تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقہ میں ہوا ۔ بتایا جاتاہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اس علاقہ میں گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا اسی دھماکہ میں بھی ایک سیکورٹی اہلکار جان بحق ہوگیاہے ۔ دونوں واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے وہاں پر سرچ اپریشن شروع کیاہے ۔ گزشتہ چند ہفتو ں سے باجوڑایجنسی میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فورسز کے خلاف کاروایوں میں اضافہ ہوا ۔ ابھی تک کسی نے ہفتہ کے روز ہونے والے حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :