مسلم لیگ(ن) اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے درمیان اہم ملاقات،ملک کی سیاسی صورتحال درپیش چیلنجز، سیکورٹی کی صورتحال،بلدیاتی انتحابات پر تبادلہ خیال،دونوں جماعتوں کا ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ بھی اس طرح کے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق

ہفتہ 7 جون 2014 05:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے درمیان اہم ملاقات،ملک کی سیاسی صورتحال درپیش چیلنجز،سیکورٹی کی صورتحال،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جماعتوں کا ملک کی موجودہ صورتحال کے تناطر میں آئندہ بھی اس طرح کے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی نے شرکت کی

جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق،سیکرٹری لیاقت بلوچ،نائب امیر میاں محمد اسلم اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی اس ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال،پاکستان کو درپیش چیلنجز،ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر بلدیاتی انتخابات اور کراچی کی صورتحال کے معاملات بھی زیر بحث آئے ہر دو جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس طرح کے رابطوں کو جاری رہنا چاہئے۔