کراچی میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے،عابد شیر علی ،الطاف حسین کے معاملہ میں حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے ۔کراچی کے حالات میں کسی بھی حکومت کی ناکامی نہیں۔ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ مفاہمت کے ذریعے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 جون 2014 05:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔الطاف حسین کے معاملہ میں حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے ۔کراچی کے حالات میں کسی بھی حکومت کی ناکامی نہیں۔ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ مفاہمت کے ذریعے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پائیں گے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ۔بہت جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ حکومت اس کے خاتمے کے لئے ہر اقدام اٹھا رہی ہے ۔کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ان سے حالات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ میں آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومت ہر اقدام اٹھارہی ہے تب سے حکومت نے حلف اٹھایا ہے تب سے ہی مذاکرات جاری ہیں ۔امید ہے مفاہمت کی پالیسی سے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل حل ہو جائیں گے۔