الطاف حسین کی گرفتاری برطانوی حکومت کااندرونی مسئلہ ہے ،پاکستان مداخلت نہیں کرسکتا،شاہدخاقان عباسی،حکومت اورطالبان مذاکرات ختم نہیں ہوئے ،پاکستان کے تمام آئینی اداروں کوحدودکے اندرکام کرناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 جون 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی گرفتاری برطانوی حکومت کااندرونی مسئلہ ہے ،پاکستان مداخلت نہیں کرسکتا،حکومت اورطالبان مذاکرات ختم نہیں ہوئے ،پاکستان کے تمام آئینی اداروں کوحدودکے اندرکام کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے اپنی پالیسیوں پرگامزن ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے منشورکے مطابق پاکستان کوبحرانوں سے نکال دیگی ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدکی گرفتاری برطانوی حکومت کامعاملہ ہے ،پاکستان آئینی طورپرمداخلت نہیں کرسکتا۔پاک فوج اورحکومت کے درمیان تناوٴکی باتیں صرف افواہیں ہیں حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کرامن قائم کریگی ۔انہوں نے کہاکہ طالبان اورحکومت مذاکرات ختم نہیں ہوئے ،پاکستان کے تمام اداروں کوآئین کے مطابق کام کرناچاہئے ۔میڈیاکوکنٹرول کرنے کیلئے ایک پیمراادارہ موجودہ ہے ،میڈیاکی آزادی پرحکومت یقین رکھتی ہے