”خادم پنجاب خدمت کے سفر پر“،وزیراعلیٰ کا شدید گرمی کے باوجود جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع کا مسلسل 11گھنٹے طویل دورہ،ملتان ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا اعلان

جمعہ 6 جون 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع ملتان، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کا11گھنٹے تک طویل دورہ کیا۔انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،متعدد مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کیا اور نئی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے سب سے پہلے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے مجوزہ روٹ کا معائنہ کیا اور سرکٹ ہاؤس میں میٹرو بس، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ میں ترکی کے تعاون سے بنائے گئے طیب اردگان ہسپتال ، سکول اور انکلیوز کے بارے میں بریفنگ لی اور سائٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو میڈیکل کالج کے سول ورکس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کی عمارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے تونسہ میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا-بعدازاں وزیراعلیٰ کو فورٹ منرو میں چیئرلفٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے دورے کیلئے صبح چھ بجے لاہور سے روانہ ہوئے اورشام5بجے واپس پہنچے۔

متعلقہ عنوان :