چینی تعمیراتی کمپنی چائنہ گیذ ہوبا گروپ کارپوریشن اور ریل کاپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،یادداشت کے مطابق پاکستان کمپنی ریل کاپ چینی کمپنی کے ساتھ بطور مقامی پارٹنر کام کرے گی ،پاک چین تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لئے انتہائی اہم ہیں ،ریل کاپ کو ہدایت کی ہے وہ چائنیز کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے ،چائنیز کاروباری اشیاء کی یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے پاکستان ریلوے کے موجودہ آپریشنل ٹریک ک واستعمال کرسکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق

جمعہ 6 جون 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) چین کی تعمیراتی کمپنی چائنہ گیڈ ہوبا گروپ کارپوریشن اور پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کاپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ یادداشت کی روح سے پاکستانی کمپنی ریل کاپ ، چائنز کمپنی کے ساتھ بطور مقامی پارٹنر کام کرے گی ریل کاپ پاکستان میں متعلقہ تعمیراتی منصوبوں کی نشاندہی کے علاوہ اس سے منسلک تمام ضروری معلومات بھی فراہم کرے گی ریل کاپ انجینئرز اور معاون عملے کی شکل میں تعمیراتی منصوبوں کیلئے انسانی وسائل کی فراہمی میں بھی تعاون کرے گی ۔

چائنیز کمپنی چائنہ گیڈ ہوبا گروپ کارپوریشن پاکستان میں نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے پر کام کررہی ہے جس کی کل مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے علاوہ ازیں کمپنی نے لاہور تا کراچی موٹروے کے منصوبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے چائنیز کمپنی چائنہ گیڈ ہوبا گروپ کارپوریشن ، چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ کے ماتحت کام کرتی ہے جو انفراسٹرکچر ، صنعت ، پراجیکٹ پلاننگ ، انجینئرنگ ڈیزائن بڑے تعمیراتی منصوبوں خصوصاً پاور سیکٹر کے منصوبے بنانے میں مہارت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چینی وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی موجودہ دور حکومت میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن وامان کیلئے انتہائی اہم ہے انہوں نے مختلف شعبوں میں چین کی کمپنیز کی پاکستان میں کارباری دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا ۔

وفاقی وزیر نے ایم ڈی ریل کاپ کو ہدایت کی کہ وہ چائنیز کمپنی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کریں اس کے علاوہ مستقبل میں نہ صرف ریلوے بلکہ ہر قسم کے تعمیراتی منصوبوں میں ریل کاپ چائنیز کمپنی چائنہ گیڈ ہوبا گروپ کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کریں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چائینز کارباری اشیاء کی یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے چائنا پاکستان ریلوے کے موجودہ آپریشنل ٹریک کو بھی استعمال کرسکتا ہے اس ٹریک کے ذریعے براستہ ایران ، استنبول تک رسائی ممکن ہے ملاقات کے اختتام پر چائنیز وفد نے وفاقی وزیر ریلوے کو شیلڈ بھی پیش کی ۔