بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی ڈینش کمپنی ویسٹاس پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، ڈاکٹر مصدق ملک،ہوا سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے بجلی کی تیاری سے زیادہ بہتر ماحول دوست ہے،حکومت توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے ،مشیر توانائی کا ڈنمارک کے سفیر اور وسٹس کمپنی کے حکام کیساتھ مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب

جمعہ 6 جون 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)ڈنمارک کی ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ویسٹاس پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی،وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہوا سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے بجلی کی تیاری سے زیادہ بہتر ماحول دوست ہے ۔جمعرات کے روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ڈنمارک کے سفیر اور وسٹس کمپنی کے حکام کیساتھ مشترکہ نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ ہمارے کیلئے خوشی کی بات ہے کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی ڈنمارک کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان میں مکس انرجی میں سرمایہ کاری کریگی انھوں نے کہا کہ ڈیمز اور تھرمل پاور پلانٹس کی تنصیب کیلئے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے جبکہ ونڈ ٹربائن سب سے کم عرصے 18 ماہ میں کام شروع کر دیتی ہے،ونڈ انرجی سٹریٹیجک لحاظ سے بھی ضروری ہے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تمام سہولیات اور سکیوریٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسپیشل اکنامک زون بنائے جارہے ہیں فاٹا اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کو ٹیکس فری زون بنا دیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ سالہ توانائی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے اور حکومت توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے ڈنمارک کے سفیر اور کمپنی کے سی ای او نے کا کہنا تھا کہ پاکستان یقینی طور پر انرجی مکس کو ونڈ انرجی کے حق میں تبدیل کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ وسٹس پاکستان کے صنعتکاروں کیساتے ملکر مستقبل کی توانائی مکس کو تبدیل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :